ur_rev_text_ulb/17/12.txt

1 line
724 B
Plaintext

\v 12 ۱۲۔وہ دس سینگ جو تُو نے دیکھے وہ دس بادشاہ ہیں جن کو ابھی تک بادشاہت نہیں ملی مگر اِس حیوان کے ساتھ کچھ دیر کے لئے بادشاہ کی طرح بادشاہت پائیں گے۔ \v 13 ۱۳۔ اُن سب کی ایک ہی رائے ہے اور اُنہوں نے سب قوت کا اختیار اُس حیوان کو دے دیا۔ \v 14 ۱۴۔ وہ برّہ کےخلاف جنگ کریں گے مگر برّہ اُن پر فتح پائے گا کیونکہ وہ خداوندوں کا خدا اور بادشاہوں کا بادشاہ ہے اور جو اُس کے ساتھ وفادار ہیں وہ سب ایک اور برگزیدہ ہوں گے۔