\v 12 ۱۲۔ ’’ ہر چیز میرے لئے جائز ہے، مگر ہر چیزنفع بخش نہیں ہے،‘‘ ’’ ہر چیز میرے لئے جائز ہے لیکن میں اِن میں سے کسی کا پابند نہیں ہوں گا۔‘‘ \v 13 ۱۳۔ ’’کھانا پیٹ کے لئے ہے اور پیٹ کھانے کے لئے ہے‘‘ مگر خدا اِن دونوں کو برباد کر دے گا کیونکہ جسم حرام کاری کے لئے نہیں بلکہ خداوند کے لئے ہے اور خداوند ہی جسم کے لئے مہیا کرے گا۔