\v 26 ۲۶۔ بھائیو ! کیا ہونا چاہیے؟ جب تم اکٹھے آتے ہو تو آپس میں زبور، تعلیم ،مکاشفہ ،غیر زبان اور اِس کا ترجمہ سب کچھ کلیسیا کی ترقی کے لئے کرو۔ \v 27 ۲۷۔ اگر کوئی غیر زبان میں بات کرے ۔دو یا دو سے زیادہ تین، اپنی اپنی باری پر غیر زبان میں بات کرواور کوئی ایک اُن کا ترجمہ کرے کہ وہ کیا کہتے ہیں؟ \v 28 ۲۸۔اگر ترجمہ کرنے والا نہ ہو تو وہ کلیسیا میں خاموش رہے اور تنہائی میں خدا سے باتیں کرے۔