1 line
1.2 KiB
Plaintext
1 line
1.2 KiB
Plaintext
\v 16 ۔ جا اَور اِسرائیلؔ کے بزرگوں کو ایک جگہ جمع کر اور اُن سے کہہ۔ کہ خُداوند تُمہارے باپ دادا کا خُدا ، ابرہامؔ اور اضحاق اور یعقُوب کا خُدا مُجھ پر ظاہر ہُؤااور کہا کہ میَں یقیناً تیری خبر لیتا ہُوں اور جو کچھ تم پر مصر میں ہُوامیَں نے دیکھا ۔ \v 17 ۔ اور میَں نے قصد کیِا ہے ۔ کہ میَں تمہیں مصریوں کی ذلت سے کِنعانیوں اور حِتّیوں اور اَموریوں اور فرزیوں اور حِویوں اور یبوسیوں کی سَرزمین میں جہاں دُودھ اور شہد بہتا ہے۔ پہنچاؤں گا۔ \v 18 ۔اور وہ تیری بات سُنیں گے اَور تُو اوربنی اِسرائیلؔ کے بزرگ مصر کے بادشاہ کے پاس جانا ۔ اور اُس سے کہنا ۔ کہ خُداوند عبِرانیوں کے خُدا نے ہمیں بُلایا ہے۔ اور ہم تین دِن کی راہ بِیابان میں جائیں گے۔ اور خُداوند اپنے خُدا کے لئے قُربانی گزرانیں گے۔ |