1 line
869 B
Plaintext
1 line
869 B
Plaintext
\v 17 ۔ تب موسیٰ کے سُسر نے اُس سے کہا ۔ یہ تُو اچھا نہیں کرتا ۔ \v 18 ۔ کیونکہ تُو تھک جاتا ہے۔اَور یہ لوگ بھی جو تیرے سامنے ہوتے ہیں ۔ کیونکہ یہ کام تیری طاقت سے بڑھ کر ہے ۔ تُو اکیلا اُسے سنبھال نہیں سکتا ۔ \v 19 ۔ اب میری بات پر غور کر ۔ میَں تجھے صلاح دُوں گا ۔ اَور خُدا تیرے ساتھ ہو۔ تُو قوم کے لئے خُدا کا قائم مقام ہو۔ کہ تُو اُن کے معاملات اُس کے حُضور پیش کرے۔ \v 20 ۔اَور احکام اور شریعتوں کے بارے میں اُنہیں خبردار کرے۔ اَور جو راہ اُنہیں چلنی ہے اَور جو کام اُنہیں کرنا ہے۔ اُنہیں بتائے۔ |