\v 28 ۔ اگر کو ئی بیل کسی مرد یا عورت کو سینگ مارے ۔ کہ وہ مر جائے ۔تو وہ بیل سنگسار کیا جائے ۔ اُس کا گوشت نہ کھایا جائے ۔مگر بیل کا مالک بے الزام ہے۔ \v 29 ۔ اگر وہ بیل ایک دن یا دو دن پہلے سینگ مارا کرتا تھا۔ اور اُس کے مالک کو خبر دی گئی ۔ مگر اُس نے اُس کوباندھ کرنہ رکھا اور اُس نے کسی مرد یا عورت کو ہلاک کیا ۔ تو بیل سنگسار کیا جائے ۔اور اُس کا مالک بھی قتل کیا جائے ۔ \v 30 ۔ اور اگر اُس پر خون کی قیمت لگائی جائے ۔ تو وہ اپنی جان کے بدلے میں وہ سب کچھ جو اُس پر لگایا جائے ، دے ۔