\c 38 \v 1 مَسکن کی باقی آرائش اور اُس نے سوختنی قُربانی کا مَذبح کیکر کی لکڑی سے بنایا۔اُس کا طُول پانچ ہاتھ عرض پانچ ہاتھ مرُبع اور اُس کی بُلندی تین ہاتھ۔ \v 2 ۔اور اُس کے چاروں کونوں پر سیِنگ بنائے۔ سیِنگ اُ س میں سے نِکلتے تھے۔ اور اُنہیں پیِتل سے مڑھا۔ \v 3 ۔اور مَذ بح کے سب ظرُوف بنائے ۔ دیگیں اور پھاؤڑیاں اور پیالے اور سیِخیں اور انگھیٹیاں یہ سب ظرُوف پیِتل کے بنائے۔